7 مارچ، 2025، 9:09 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85771722
T T
0 Persons

لیبلز

برطانوی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

7 مارچ، 2025، 9:09 PM
News ID: 85771722
برطانوی سفیر وزارت خارجہ میں طلب

تہران/ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف لندن کی مسلسل بیان بازیوں اور بے بنیاد الزامات کے دوہرائے جانے پر، تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

وزارت خارجہ میں مغربی یورپ ڈیسک کے ڈائریکٹر علی رضا یوسفی نے برطانوی سفیر ہیوگو شارٹر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے باضابطہ احتجاجی بیان کو ان کے حوالے کیا۔

انہوں نے ہیوگو شارٹر کی طلبی کے دوران ان سے زور دیکر کہا کہ ایران کے خلاف برطانوی حکام کے دعوے بے بنیاد اور دشمنی پر مبنی اور بین الاقوامی اصول، عالمی قوانین اور سفارتی مناسبات کے منافی ہیں۔

علی رضا یوسفی نے برطانوی سفیر سے سختی سے کہا کہ ایسے بیانوں کے نتیجے میں برطانوی حکومت اور اس کی تہران اور مغربی ایشیا کی پالیسیوں کی جانب سے بدگمانی بڑھتی جائے گی۔

انہوں نے لندن سے اپنے غیرتعمیری رویے کے اصلاح کا مطالبہ بھی کیا۔

تہران میں تعینات برطانوی سفیر نے بھی کہا کہ ایران کے احتجاجی بیان کو لندن تک پہنچائیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .